20 نومبر 2017 - 18:14
ایران، افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ کیساتھ باہمی تعاون کیلیے تیار ہے: ظریف

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران، افغانستان کے استحکام کو برقرار رکھنے کیلیے کسی بھی شعبے میں اقوام متحدہ کیساتھ باہمی تعاون پر تیار ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران، افغانستان کے استحکام کو برقرار رکھنے کیلیے کسی بھی شعبے میں اقوام متحدہ کیساتھ باہمی تعاون پر تیار ہے.

يہ بات 'محمد جواد ظريف' نے پير كے روز اقوام متحدہ كے سيكرٹري جنرل كے خصوصي نمائندے برائے افغانستان امور 'تاداميچي ياماموتو' كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے ايران اور افغانستان كے درميان برھتے ہوئے سياسي اور اقتصادي تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے اور عراق اور شام ميں دہشتگرد گروپ داعش كي حاليہ شكستوں كے باوجود خطے اور افغانستان ميں داعش كي لعنت كا خاتمہ اور اس كي دہمكيوں سے نمٹنے كے ليے باہمي تعاون كي ضرورت پر زور ديا.

اس ملاقات كا اہم محور افغانستان كے قيام امن اور استحكام كے ليے اسلامي جمہوريہ ايران،ا فغانستان كي قومي اتحاد حكومت اور اقوام متحدہ كي بھرپور كوششوں كا اعلان كرنا تھا.

اس موقع ميں ياماموتو نے افغانستان كي موجودہ سيكورٹي صورتحال كے حوالے سے ايك تفصيلي رپورٹ پيش كرتے ہوئے اور افغانستان ميں امن اور استحكام كو برقرار ركھنے كے ليے باہمي تعاون بڑھانے كے طريقوں پر تبادلہ خيال كيا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲